واٹس ایپ پر صارفین پہلے ہی مختلف کاروباری اداروں کے ساتھ چیٹنگ کر سکتے ہیں اور اب واٹس ایپ نے کاروباری اداروں کی ڈائریکٹری بھی ایپلی کیشن کا حصہ بنانے کا تجربہ شروع کر دیا ہے، جس کی کامیابی کی صورت میں صارفین واٹس ایپ کی ایپلی کیشن سے ہی مختلف کاروباری اداروں کے رابطہ نمبر تلاش بھی کر سکیں گے۔واٹس ایپ نے اپنے ’ڈائریکٹری فیچر‘ کی ٹیسٹنگ رواں ہفتے شروع کی ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں ہی اپنے علاقے کی مقامی دکانوں اور دیگر سروسز کو تلاش کر سکیں گے۔ واٹس ایپ پر صرف وہی کاروبار تلاش کیے جا سکیں گے جو واٹس ایپ پر موجود ہوں گے اور صارفین ان کے ساتھ رابطہ کر سکیں گے۔فیس بک کے شعبہ بزنس میسجنگ کے نائب صدر میٹ ایڈیما کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹری فیچر میں کافی شاپس، پھولوں کی دکانوں اور کپڑے کے سٹورز سمیت دیگر ہر نوع کے کاروباروں کے رابطہ نمبر شامل کیے جائیں گے۔ یہ فیچر اس وقت تجرباتی طور پر استعمال ہو رہا ہے اور جلد اسے انڈونیشیاءاور انڈیا میں تجرباتی طور پر ہی صارفین کو مہیا کیا جائے گا اور کامیابی کے بعد اسے عالمی سطح پر واٹس ایپ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ کا ڈائریکٹری فیچر لانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments