والد کے انتقال پر پیسے مانگنے والے ڈرائیور کو بھی انکار۔۔۔ 15

والد کے انتقال پر پیسے مانگنے والے ڈرائیور کو بھی انکار۔۔۔

سنو نیوز میں ایک لاکھ روپے یا اس سے زائد لینے والے ملازمین کو جولائی کی تنخواہ اب تک نہیں مل سکی جبکہ ستمبر بھی آدھا گزر چکا ہے۔تنخواہوں میں اتنی تاخیر کے سبب ملازمین سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک ڈرائیور کے والد کا انتقال ہوا اور اس نے ایڈمن منیجرکو میسج کیا کہ مجھے میری تنخواہ میں سے کچھ پیسے دے دیں مگر اس نے جواب تک نہیں دیا۔ ایک لاکھ سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کہتے ہیں کہ جو تنخواہ ملی تھی وہ ادھار اتارنے میں چلی گئی ہے۔ پپو کے مطابق ادارے میں کئی ماہ سے تنخواہوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے،جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات سامنے نہیں آرہے۔۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے جہاں ایک جانب ورکرز کا مورال ڈاؤن ہورہا ہے وہیں مارکیٹ میں اس چینل کی ساکھ بھی خراب ہورہی ہے۔۔ پروفیشن لوگ اس ادارے کو جوائن کرنے سے کترا رہے ہیں۔۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے گزشتہ ماہ ڈائریکٹر نیوز نے بھی استعفا دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں