whatsapp par nuqsanda links se mehfooz rehne ka feature mutarif

وائس نوٹ کے فیچر میں دلچسپ تبدیلی سامنے آگئی۔۔

اینڈرائیڈ موبائل میں واٹس ایپ کا وائس نوٹ فیچر تبدیل ہونے جارہا ہے جس سے صارفین کو نئی سہولت میسر آئے گی۔پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ میں اینڈرائیڈ صارفین کو وائس نوٹ کی ریکارڈنگ کے دوران اسے روک کر(پوز) سننے اور پھر وہیں سے آغاز(ری زیوم) کا فیچر فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ سہولت  آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ میں پہلے سے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین بھی اس سے استفادہ کررہے ہیں۔واٹس ایپ کی اپڈیٹ اور نئے فیچرز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم والے موبائل استعمال کرنے والے حضرات عنقریب واٹس ایپ میں وائس نوٹ بھیجنے سے قبل ریکارڈنگ پر لگا کر اسے بیچ میں روک کر اپنا پیغام سن سکیں گے کہ انہوں نے کیا باتیں ریکارڈ کی ہیں۔ اس فیچر کے تحت صارفین کو وائس نوٹ ریکارڈ کرنے کے بعد بھیجنے یا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ہوگی۔کمپنی جلد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی اپڈیٹ متعارف کرائے گی۔ جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ آئیکن پر کلک کرکے رکھنا ہوگا جس کے بعد وائس ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی اور پھر وہ مرضی کے حساب سے ڈیلیٹ یا کسی کو سینڈ کرسکیں گے۔صارف اپنی ریکارڈ کی جانے والی باتیں درمیان میں روک کر سن سکیں گا اور اگر اُسے اپنی کہی بات غلط لگے گی تو اُس کے پاس ڈیلیٹ کی سہولت بھی ہوگی۔ ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں