ٹویٹر پر ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی گئی ہے جس کی مدد سے فالوورز کو بلاک کئے بغیر انہیں ‘اَن فالو’ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ یہ فیچر ٹوئٹر پر صارفین کے درمیان فاصلہ رکھنے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔ٹویٹر کے نئے فیچر کے تحت صارف کو یہ اختیار ہو گا کہ وہ اپنی فالوورز کی فہرست میں سے کسی بھی شخص کو بلاک کیے بغیر اَن فالو کرسکے۔ٹویٹر کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش ابھی صرف ویب صارفین کیلئے کی گئی ہے جبکہ فیچر کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارف کے لیے پیش کرنے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ویب صارف کو فالوور ریموو کرنے کے لیے اپنی پروفائل پر جانا ہو گا جس کے بعد انہیں فالوورز کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔فالوورز کے آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد صارف کو تین نکتوں والے آئیکن پر کلک کرنا ہو گا جس کے بعد وہ ریموو دِس فالوور کے آپشن پر کلک کر سکیں گے۔ٹوئٹر کا یہ فیچر بلاک کرنے کے آپشن سے تھوڑا مختلف ہے۔ صارف جس فالوور کو خود سے اَن فالو کریں گے تو اس کے پاس یہ آپشن ہو گا کہ وہ اسی صارف کو دوبارہ فالو کرسکتا ہے۔ لیکن اسے دوبارہ فالوور بننے کے لیے مذکورہ صارف کی اجازت کی ضرورت ہو گی۔اس فیچر سے قبل ٹوئٹر پر صارفین کے پاس کسی کو بھی صرف براہِ راست بلاک کرنے کا ہی آپشن تھا۔ صارف خود سے کسی بھی شخص کو بلاک یا اَن بلاک کر سکتے تھے۔صارف کو اَن فالو کرنے کے بعد آپ کی ٹوئٹس اس شخص کی ٹائم لائن پر ظاہر نہیں ہوں گی۔
ٹوئیٹر پر فالوورز کو ان فالو کا نیا آپشن۔۔
Facebook Comments