مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس کے لاکھوں کی تعداد میں صارفین موجود ہیں، ان صارفین میں دنیا کی معروف شخصیات شامل ہیں۔ٹوئٹر نے رواں ہفتے ان باکس میں نیا سرچ بار معتارف کروایا تھا، مطلوبہ الفاظ کے ذریعے آپ خاص میسجز سرچ کرسکتے ہیں۔ ٹوئٹر نے سرچ کا نیا فیچر بھی معتارف کروایا ہے جس کی مدد سے آپ کوئی بھی خاص ٹوئٹ تلاش کرسکتے ہیں، آپ مذکورہ ٹوئٹس مطلوبہ الفاظ، تاریخ، جگہ کے ہیش ٹیگز اور دیگر چیزوں سے تلاش کرسکتے ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو۔۔اپنے اکاؤنٹ کے پچ کے اوپر سرچ بار میں مطلوبہ الفاظ تلاش کریں۔۔سرچ فلٹر میں جاکر ایڈوانس سرچ آپشن پر کلک کریں۔۔اپنے تلاش کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے مناسب فیلڈز پر کلک کریں، بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ لفظ، اکاؤنٹس، فلٹرز اور دیگر فیلڈز درج کر سکتے ہیں۔
ٹوئیٹر پر اب ’’سرچ‘‘ کا نیا فیچر متعارف۔۔
Facebook Comments