tiktok pakistanio ki do crore videos delete karden

ٹک ٹاک پرواٹس ایپ اور انسٹا طرزکا فیچر متعارف۔۔

ٹک ٹاک نے بھی واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی طرز کا سٹوری شیئر فیچر متعارف کرا دیا ہے جس پر ٹک ٹاک صارفین اپنی سٹوریز شیئر کر سکتے ہیں ۔رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سٹوریز کے نام کا فیچر پر صارفین سٹوری پر مختصر ویڈیو ڈال سکیں گے جو واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے سٹیٹس کی طرح 24گھنٹے بعد خود بخود ختم ہو جائے گی ۔ٹک ٹاک کے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا نے گزشتہ روز نئے فیچر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس سے متعلق اپنے صارفین کو آگاہ کیا تھا۔ٹک ٹاک کے فیچر سٹوریزکے حوالے سے اعلان ٹوئٹر پر سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نوارا کی جانب سے سامنے آیا، سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹوئٹر پر نئے فیچر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صارفین کو آگاہ کیا۔بعد ازاں کمپنی کی جانب سے نئے فیچر کی جانچ کے آغاز سے متعلق تصدیق سامنے آئی، فی الحال ٹک ٹاک سٹوریز کا فیچر پلیٹ فارم پرچند صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں