tiktok pakistanio ki do crore videos delete karden

ٹک ٹاک نے اسٹوری فیچر متعارف کرادیا۔۔

ٹک ٹاک نے اپنی ایپ کو سوشل میڈیا کا مزید رنگ دینے کے لیے اسنیپ چیٹ طرز کی اسٹوری کو پیش کردیا ہے جس کی پیشکش کئی صارفین کو ہوچکی ہے۔امریکہ اور دیگر ممالک میں ٹک ٹاک کے کچھ صارفین کو ایک بینر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اسٹوری فیچر استعمال کرسکتے ہیں اور یوں ٹک ٹاک انہیں بار بار اس کی رغبت بھی دلارہا ہے۔ ٹک ٹاک نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’فی الحال‘ وہ آزمائشی ٹیسٹ کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ تخلیق کار بہتر انداز میں اپنے خیالات اور تخلیقات ٹک ٹاک پر لاسکیں۔ایک اسٹوری میں ویڈیو اور تصویر ڈالنا ٹک ٹاک معیاری فیچر ہی کی طرح ہے، جس میں ایڈیٹنگ، افیکٹس، فلٹرز اور آواز وغیرہ کے ٹولز یہی ہوں گے۔ لیکن ٹاک ٹاک کی معمول کی ویڈیو کے برخلاف ٹک ٹاک اسٹوری براہِ راست پروفائل یا فیڈ میں نہیں آرہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹوریز میں اسکرولنگ کا آپشن بھی نہیں ہے۔فی الحال ٹک ٹاک اسٹوری دیکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب جب پروفائل تصویر کے ساتھ نیلے رنگ کا دائرہ دیکھیں تو اس پر ٹچ کریں اور براہِ راست اسٹوری فیڈ لانچ ہوجائے گی۔ اسی طرح دیگر پروفائل پر بھی نیلا دائرہ یہی کیفیت دکھاتا ہے۔ تاہم اب بھی یہی نہیں بتایا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک کے تمام صارفین اسٹوری فیچر کب استعمال کرسکیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں