ٹیسٹ کا کہتا رہا، شکارپور کا صحافی کورونا سے چل بسا۔۔

شکارپور کی تحصیل گڑھ یاسین میں ڈیلی کوشش سکھر کے تعلقہ رپورٹر امداد علی ککرانی رضا ئے الہی سے فوت ہوگئے ۔۔اطلاعات کے مطابق  فوت ہونے والے صحافی میں کورونا وائرس کی علامات تھی فوت ہونے والے صحافی نے چار دن پہلے انتظاميہ سے کرورنا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کا کہا تھا مگر انتظامیہ نے کٹس نہ ہونے کا بہانہ بنا کر انکار کردیا تھا جس کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی سے رابطہ کرنے کے بعد گزشتہ روز  مرحوم صحافی اور ان کے بیٹے کی ٹیسٹ لیے گئے مگر افسوس  امداد علی ککرانی انتقال کرگئے مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ ایس او پیز کے تحت ادا کی گئی مرحوم صحافی امداد علی ککرانی گزشتہ 15سال سے سندھی اخبار ( کوشش ) میں اپنی  ذمہ داری  انجام دے رہے تھے اور دو بار  گڑھ یاسین پریس کلب کے صدر بھی رہ چکے تھے۔۔دریں اثنا رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔ شکارپور میں ایک صحافی کو کورونا کی علامات تھی اور وہ انتقال کرگیا لیکن اس کے ٹیسٹ نہ ہوسکے۔۔انہوں نے اس معاملے کی انکوائری اور مرحوم صحافی کے لواحقین کی امداد کا مطالبہ بھی کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں