news channel ka pehla entertainment icon award

تنخواہ کے چیک باؤنس، ورکرز مایوسی کاشکار۔۔

ٹوئنٹی فور نیوز کے کراچی بیورو میں  بدھ کے روز یعنی انیس اکتوبر کوملازمین کیلئے ستمبر کی تنخواہ جاری کی گئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ زیادہ تر ملازمین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دفتر کےقریب مقامی بینک (جس کا چیک تھا) میں اکثریت کے چیک باؤنس ہوگئے۔۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو”انٹرنی” تھے اور انہیں پہلی تنخواہ ملی تھی۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔ بینک والوں نے ملازمین کو بتایا کہ اکاؤنٹ میں پیسے ہی نہیں ہیں اس لئے ادائیگی ممکن نہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ورکرز کا مورال کافی ڈاؤن نظر آیا۔۔ ایک ڈرائیور کو تو یہ بھی کہتے پایا گیا کہ میرا تو کسی بینک میں اکاؤنٹ آج تک نہیں کھلا مجھے چیک کیوں دے دیا۔۔ پپو کے مطابق چیک باؤنس ہونے والے ملازمین کی تنخواہ اتنی زیادہ نہیں تھی، اکثریت کی سیلری بیس سے پچیس ہزار کے درمیان ہی تھی۔۔ پھر بھی چیک جاری کرنے کے باوجود اکاؤنٹ میں پیسے نہ ہونے شعبہ فنانس کی نااہلی ثابت کرتاہے، اگر اکاؤنٹ میں پیسے نہیں تھے تو سیلری ایک دو دن مزید تاخیر سے دے دیتے، کیوں کہ تنخواہ تو ویسے ہی اتنی لیٹ ہوچکی تھی۔۔کم سے کم ورکرز کو بینک جاکر شرمندگی تو نہ اٹھانا پڑتی۔۔پپو کے مطابق چینل کے مالک ایک ورکردوست انسان ہیں، جو نہ صرف اپنے ورکرز کا بہت خیال رکھتے ہیں، بلکہ انہیں عمرے پر لے جاتے ہیں، ان کے نجی معاملات  میں کسی بھی قسم کی پریشانی کے لئے آدھی رات کو خود موجود ہوتے ہیں، شاید ان کے علم میں سیلری چیکس کے باؤنس ہونے کا علم نہیں، ورنہ وہ اپنے شعبہ فنانس کی سخت سرزنش کرتے، اور انہیں اکاؤنٹس میں پیسے نہ ہونے کے باوجود کارکنان کو سیلری چیک جاری کرنے سے روک دیتے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں