duniya tv ke mulazimeen chai pani ke mohtaj

تنخواہ بڑھانے کے مطالبے پر  16 ملازمین برطرف۔۔ 

مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں میں اضافے کے لیے درخواستیں دینے والے 16 ملازمین کو  دنیا ٹی وی کی انتظامیہ نے نوکری سے فارغ کردیا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ فارغ ہونے والا اسٹاف اسلام آباد بیورو کی ڈی ایس این جی کا اسٹاف تھا، جنہوں نے عمران خان کے آزادی لانگ مارچ میں سولہ، سولہ گھنٹے کی سخت ڈیوٹی لگاتار کی، اس دوران ادارے کی جانب سے ان کے کھانے پینے کا کوئی انتظام تھا نہ رہائش کا۔۔جس کی وجہ سے انہوں نے بہت مشکل وقت کاٹا۔۔لیکن ادارے کو مسلسل اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے اور اپنی ڈیوٹی بھی ذمہ داری سے انجام دیتے رہے۔۔ لانگ مارچ ختم ہونےکےبعد کچھ سیاسی ماحول میں تیزی کم ہوئی تو یہ لوگ ہڑتال پر چلے گئے۔۔ان ملازمین کا موقف تھا کہ ہماری تنخواہیں سب سے کم ہیں ، لانگ مارچ کی سخت ترین ڈیوٹی لینے کے باوجود کسی قسم کی سہولت نہیں دی گئی، یہاں تک کہ پینے کے پانی اور لنچ و ڈنر کا بھی کسی نے نہیں پوچھا۔۔یہ سارے معاملات برطرف ملازمین نے لاہور ہیڈآفس کو تحریری شکل میں بھیجے اور ساتھ ہی تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔۔لیکن جواب میں لاہور ہیڈآفس نے ان تمام کو بیک جنبش قلم نوکری سے فارغ کردیا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں