specific people got increment in ARY News

اے آر وائی میں مخصوص لوگ نوازے گئے۔۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اے آر وائی میں جہاں ورکرز برسوں سے انکریمنٹ کے منتظر ہیں اور پچھلے دو سال سے انہیں انکریمنٹ لیٹرز کے لارے دیئے جارہے ہیں وہیں یہ معاملہ بھی سامنے آیا ہے کہ اچانک بہت ہی خفیہ طریقے سے پانچ لوگوں کا انکریمنٹ لگادیاگیا اور یہ انکریمنٹ لگنے کے بعد ان کی تنخواہیں دگنی ہوگئیں۔۔ پپو کے مطابق یہ پانچوں لوگ انتظامیہ کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں اسی لئے انہیں اس طرح نوازا گیا کہ کسی اور ورکر کو اس کی ہوا بھی نہیں لگنے دی گئی، پپو نے ان پانچوں کے نام بتادیئے ہیں لیکن یہاں ہم اسے بتانے سے گریز کررہے ہیں تاکہ ادارے میں ان کے خلاف دیگر ملازمین میں غم و غصے کی لہر نہ دوڑ جائے لیکن یہ اشارہ ضرور دے جاتے ہیں کہ یہ پانچوں لوگ نیوز روم سے تعلق رکھتے ہیں اور اہم عہدوں پر فائز ہیں۔۔۔ پپو نے اے آر وائی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام ملازمین کو ایک آنکھ سے دیکھے، اس طرح ریوڑیاں بانٹی گئیں تو آپ کا شمار پھر اندھوں میں ہونے لگے گا اور دیگر ملازمین میں بددلی اور مایوسی پھیلے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں