Social Media Worker Left HUM News

کام کا ماحول نہیں،ہم نیوزسے استعفا

پپو نے خبر دی ہے کہ ہم نیوز اسلام آباد میں سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ایک اہم رکن نے ہفتہ کے روز استعفا دے دیا ہے۔۔ استعفے میں مذکورہ رکن نے ادارہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ میں لکھا ہے کہ یہاں کام کا ماحول نہیں۔۔جب پپو نے اس حوالے سے مزید تحقیق کی تو پتہ چلا کہ مذکورہ رکن حیدرآباد سے اسلام آباد جاب کے لئے آیا ہوا تھا، وہ اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور دسمبر میں اس کی شادی بھی ہونے والی ہے۔۔۔ پپو کے مطابق سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ میں لابیوں نے کام کا میکنزم تباہ کرکے رکھ دیا ہے، پہلے سوشل میڈیا کے ہیڈ نے استعفا دیا تو ان کےلائے ہوئے لوگوں نے کرسی پر نگاہ جمالی لیککن جب نیا ہیڈ باہر سے لاکر مسلط کیاگیا تو ان لوگوں نے اپنی لابی بناکر اسے نکام بنانے کی ٹھان لی، جس پر نیا ہیڈ اپنی ٹیم کے تین لوگ لے آیا ، اب صورتحال یہ ہے کہ وہاں کام کم اور سیاست زیادہ ہورہی ہے اور ہر لابی دوسری کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، مستعفی ہونے والے رکن  کا اپنے قریبی حلقوں میں کہنا ہے کہ اگر وہ استعفا نہ دیتا تو بہت جلد ذہنی مریض بن جاتا۔۔ پپو نے گروپ کی سلطانہ آپا سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور اس کی چھان بین کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اگر آپا سوشل میڈیا ڈپارٹ میں خفیہ انکوائری کرائیں تو دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا اور ان پر یہ انکشاف بھی ہوگا کہ سوشل میڈیا کے نئے ہیڈ کا اردو صحافت سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔۔ جس بیچارے کو اردو نہ آتی ہو وہ اردو میں سوشل میڈیا پر اپنے چینل کا کیس کیسے کامیابی سے پیش کرے گا؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں