وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی تجویز پر سوشل میڈیا سے متعلق قوانین وضع کرنے کے لیے وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔اٹارنی جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینٹر علی ظفر، سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈر سمیت درخواست گزاروں سے مشاورت کے بعد 30 روز کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو دے گی۔
Facebook Comments