سوشل میڈیا سے کمانے والوں پر ٹیکس کا طریقہ کار متعارف۔۔۔ 65

سوشل میڈیا سے کمانے والوں پر ٹیکس کا طریقہ کار متعارف۔۔۔

سوشل میڈیا سے کمائی کرنے والے بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے، ایف بی آر کا کہنا ہے سوشل میڈیا کانٹینٹ سےآمدن کمانے والے بھی ٹیکس کےدائرے میں شامل ہیں ۔ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوشل میڈیاسےآمدن کوٹیکس نظام میں شامل کرنےکاطریقہ کاروضع کردیا گیا ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق یوٹیوب،فیس بک،ٹک ٹاک اورانسٹاگرام سےآمدن پرٹیکس کاخصوصی طریقہ کارلاگوہوگا ۔ سوشل میڈیاسے حاصل آمدن پر ٹیکس وصولی کیلئےخصوصی قواعد بنائےجائیں گے۔ ان کی آمدن پر باقاعدہ انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ ایف بی آر نے سوشل میڈیا سے آمدن کمانے والوں کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف کرا دیا ہے ، ٹیکس کیلئے سوشل میڈیا آمدن میں سے اخراجات کی زیادہ سے زیادہ 30 فیصدتک کٹوتی ہو گی، یعنی کم از کم قابلِ ٹیکس آمدن کا حساب مجموعی آمدن میں سے قابلِ قبول اخراجات نکال کر کیا جائے گا۔ اصل آمدن مقررہ حد سے کم ہونے کی صورت میں کم آمدن کا ثبوت کمشنر کو دینا ہو گا، ایف بی آر نے اس حوالے سے انکم ٹیکس رولز میں نیا چیپٹرشامل کر دیا ہے، نئے قواعد پاکستان میں سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے رہائشی افراد پر لاگو ہوں گے، سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدن کا حساب ویوز اور حقیقی آمدن کی بنیاد پر ہو گا، سوشل میڈیا آمدن کا حساب فی ہزار ویوز کی آمدن کے ذریعےبھی کیا جائے گا، حقیقی طور پر ملنےوالی آمدن نقد یا کسی اور شکل میں ہو تو اسے بھی حساب میں شامل کیا جائے گا۔ ایڈوانس ٹیکس ہر سہ ماہی میں ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا ہو گا ، ریٹرن میں ڈیکلریشن انکم ٹیکس ریٹرن میں الگ حصہ میں سوشل میڈیاکی آمدن ظاہر کرنی ہو گی، اگرآمدن کم بتائی تو کمشنردرست کر سکتا ہے، قانون کا اطلاق سوشل میڈیا پلیٹ فارم،سوشل میڈیا کانٹینٹ،ریمنریٹو کانٹینٹ پر ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں