Shafaq Hira Fired From PTV

پی ٹی وی سے خاتون اینکر کو نکال دیاگیا

سینئر صحافی و کالم نگار روف کلاسرا نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی اہلیہ اینکرپرسن شفق حرا کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ سعد رفیق کی اہلیہ ہیں ۔نجی ٹی و ی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے روف کلاسرا کا کہناتھاکہ مجھے ایک بات کا بہت دکھ ہوتاہے کہ اس ملک میں جو قابل لوگ ہیں کیونکہ وہ کسی پارٹی کے دور میں لگ گئے تھے تو ان کو سرو و نہیں کیا جا سکتا ، ابھی مجھے کوئی بتا رہا تھا کہ شفق حرا کو پی ٹی وی سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ سعد رفیق کی اہلیہ ہیں ۔عمر سیف کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے روف کلاسرا کاکہناتھا کہ جو شخص ایم آئی ٹی سے پڑھ کر آیا ہو ، ایم آئی ٹی کے گریجوایٹ کے بارے میں یہاں کسی کو کیا کچھ پتا نہیں ہے کہ یہ کون لوگ ہوتے ہیں ؟ یہ بہت ہی ذہین اور قابل افراد ہیں ، ان کیلئے کمپنیاں نوکریاں لے کر لائن میں کھڑی ہوتی ہیں ، میرا مشور ہ ہے کہ وہ ایک بار ایم آئی ٹی کو گوگل کر کے پڑھ لیں کہ وہ چیز کیا ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں