psl samaa tv multan sultans ka media partner bangya

سماء کے بیورو چیف اسلام آباد سبکدوش۔۔

طویل عرصے سے ذمہ داریاں نبھانے والے سماء ٹی وی کے بیورو چیف اسلام آباد چینل کی نئی ایج پالیسی کے کا شکار ہو گئے، 60 سالہ عمر کی حد سے زائد ہونے کے باعث انھوں نے رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 7 مئی کو ادارے میں ان کا آخری دن ہوگا۔۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں وہ لکھتے ہیں کہ۔۔ ۔۔میں نہایت عاجزی کے ساتھ آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق عمر کی حد مکمل ہونے پر میں سماء ٹی وی کی خدمات سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ 7 مئی 2026 میرا آخری ورکنگ ڈے ہوگا۔میں اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اپنی پیشہ ورانہ اننگز کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔میں سماء کے اپنے تمام عزیز ساتھیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 18 سال سے زائد عرصے کے دوران، خصوصاً اسلام آباد ٹیم کی 11 سال سے زائد قیادت کے دوران، مجھے تعاون، احترام اور محبت دی۔میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ سماء اور اس سے وابستہ تمام افراد کو مزید ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔دوسری طرف پپو نے انکشاف کیا ہے کہ   بظاہر یہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کا کیس نہیں لگ رہا۔۔ اگر ادارے کی نئی ایج پالیسی کا معاملہ ہے تو 60 سال سے زائد عمر کے اب بھی کئی لوگ ادارے میں ملازم ہیں۔۔ پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ جب بیوروچیف نے یہ اعلان کیا تو اس وقت ڈی این اسلام آباد میں کیا کررہے تھے؟؟   پپو کے مطابق کیا ریٹائرمنٹ کے معاملے میں بھی فیوریٹ ازم چلے گا ادارے میں؟؟ اگر یہ پالیسی سب کیلئے ہے تو پھر سب پر لاگو کیوں نہیں ؟  اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد کے بیوروچیف کے بعد 60 سال کی عمر کے اور کتنے لوگ “رضاکارانہ” ریٹائرمنٹ لیتے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں