sami ibrahim imran riaz ka naam exact list mein daalne ki manzoori

سمیع ابراہیم، عمران ریاض کا نام ایگزٹ لسٹ میں ڈالنے کی منظوری۔۔

وفاقی کابینہ نے 24افراد کےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی،صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض سمیت 24افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، دونوں کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی گئی ،بابراعوان کا نام دسمبر 2023میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا،وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔دریں اثنا جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان کی صحافی عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی مذمت۔ چیئرمین جرنلسٹس رائٹس کمیشن آف پاکستان صابر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ بربریت کی انتہا ہے ،حکومت انتقام میں غیر قانونی اقدامات کے ذریعے صحافت کا گلہ گھونٹنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی نقل و حمل پر قدغن لگانا صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔صابر بخاری نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی بدولت درجنوں صحافی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ،عمران ریاض سمیت کئی صحافی غیر قانونی طور گرفتار ہوئے جبکہ ارشد شریف شہید کو جان کا نذرانہ دینا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے بغیر کوئی بھی جمہوری معاشرہ پنپ نہیں سکتا ۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔جنرل سیکرٹری جنرل رائٹس کمیشن آف پاکستان عابد صابر نے کہا کہ صحافیوں کی نقل و حمل پر قدغن لگانا صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی عمران ریاض خان اور سمیع ابراہیم کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں