press gallery ke sadar ka behtareen ilaj karane par izhar e tashkeer

پریس گیلری کے صدر کا بہترین علاج کرانے پر اظہار تشکر۔۔

لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمدخان کی جانب سے لاہورپریس کلب کے سینئرکونسل ممبر اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر اخلاق باجوہ کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے پر ان کاشکریہ اداکیاہے ۔پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر اخلاق احمد باجوہ شدید علالت کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں زیرعلاج ہیں۔ ان کے علاج معالجے کے حوالے سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری پریس گیلری کمیٹی حسان احمد سمیت سنیئر صحافیوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق احمد باجوہ کے جاری علاج کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) میں زیر علاج اخلاق احمد باجوہ کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں اور صحافیوں کی سفارش پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی۔سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اخلاق احمد باجوہ کے ساتھ بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی اخلاق احمد باجوہ کے علاج کے سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدامات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سپیکر ملک محمد احمد خان کے صحافی دوست اقدامات پر لاہور کی صحافی برادری ان کی شکر گزار ہے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی حسان احمد کا کہنا تھا کہ پارلیمانی رپورٹرز کے لیے سپیکر ملک محمد احمد خان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ بعد ازاں پریس گیلری کمیٹی کے سینئر ممبران نے صدر پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں PKLI ہسپتال میں زیر علاج صدر پریس گیلری کمیٹی اخلاق احمد باجوہ کی عیادت کی۔پی کے ایل ائی میں سینئر ڈاکٹرز نے صحافیوں کے وفد کو اخلاق احمد باجوہ کے علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پی کے ایل ائی کے دورے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی حسان احمد،سینئر صحافی خواجہ نصیر، ابراہیم لکی ، رانا یاصف، حافظ نعیم، زوہیب کاظمی، عقیل طالب، علی کامران، منیر باجوہ، آصف اقبال، پنجاب اسمبلی کے ترجمان راو ماجد علی اور گوہر مقصود شامل تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں