سماٹی وی کےمالک کے ذاتی خرچے پر سرکاری دورے۔۔۔ 35

سماٹی وی کےمالک کے ذاتی خرچے پر سرکاری دورے۔۔۔

سما ٹی وی کے مالک اور وفاقی وزیر برائے مواصلات،سرمایہ کاری و نجکاری عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری مہم میں مثالی روایت قائم کردی، غیرملکی سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال کیا اور تمام تر اخراجات بھی اپنی جیب سے ادا کیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے حال ہی میں ناروے کے کنگ ہرالڈ پنجم کی 10 ستمبر کو آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ اس سرکاری دورے کے لیے انہوں نے ذاتی جہاز استعمال کیا اور کسی قسم کے حکومتی فنڈز کا استعمال نہیں کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اڑھائی سال کی حکومت میں مختلف ممالک کے دوروں کے دوران بھی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹی اے ڈی اے کی مد میں کوئی پیسے وصول نہیں کیے اور ہمیشہ اپنے ذاتی اخراجات سے سفری اخراجات کرتے رہے یہاں تک کہ اکثر اوقات حکومتی افسران کے اخراجات بھی برداشت کرتے ہیں جبکہ انہوں نے کوئی سرکاری گاڑی بھی نہیں لی اور نہ ہی تنخواہ سمیت کوئی اور سرکاری واجبات وصول کرتے ہیں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گزشتہ اڑھائی برسوں میں چین، ایران، آذربائیجان، روس، قازقستان، ترکیہ ،ازبکستان اور ترکمانستان سمیت مختلف ممالک کے سرکاری دوروں میں ذاتی جیب سے اخراجات کیے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس بھی ان کے غیر ملکی دوروں کی فوری منظوری خوشی کے ساتھ دیتا ہے کیونکہ اس میں سرکاری فنڈز کا استعمال نہیں ہوتا، بلکہ 2 مرتبہ تو وزیراعظم کے دورے میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے سرکاری وفد سے پہلے متعلقہ ملک اپنے جہاز سے جانے کو ترجیح دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں