سماٹی وی جرمانہ دے کر بھی استاد کی عزت سے کھیلتا رہا۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کے لیکچرر حسن عباس کی محتسب اور گورنر سندھ کے فیصلوں کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے محتسب اور گورنر سندھ کے فیصلوں کو اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے فوری طور پر معطل کردیا۔۔سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ لیکچرر حسن عباس جامعہ کراچی میں اپنی تدریسی سرگرمیاں جاری رکھے، جسٹس عقیل عباسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ محتسب اور گورنر کے ماورائے آئین فیصلوں سے لیکچرر کو جو تکلیف پہنچی اس کا ازالہ کون کرے گا، حیرانی ہے کہ سما ٹی وی تین لاکھ روپےجرمانے کے باوجود استاد کی عزت سے کھیلتا رہا۔۔معزز جج نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ سابق طالبہ نے بیک وقت کئی جگہ ہراسگی کی درخواست دے کر ناجائز طور پر اپنے حق میں فیصلہ لینا چاہا جو اس کی بدنیتی ثابت کرتا ہے۔۔یاد رہے کہ  جامعہ کراچی کی ھراسگی کمیٹی اور سنڈیکیٹ پہلے ھی استاد حسن عباس کو ھراسگی الزامات سے بری کر چکی ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں