samaa ka chief cameraman loot gya

سما نیوزکے رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج

محکمہ صحت اپنا نظام ٹھیک کرنے کی بجائے صحافیوں پر مقدمات کا اندراج شروع کردیا ہے۔۔بیگم کلثوم نواز شریف کی ویکسی نیشن کے حوالے سے فیک انٹری پر  سما نیوز لاہور کے ہیلتھ رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔مقدمہ پنجاب کے ضلع وہاڑی کے تھانہ سٹی میلسی میں درج کیا گیا۔۔ جس میں  مدعی ڈی ڈی ایچ اوتحصیل میلسی ڈاکٹر نوید اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اسے چھ اکتوبر کو سوشل میڈیا کے ذریعہ علم ہوا کہ بیگم کلثوم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر پانچ اکتوبر کوکورونا کی ڈوزمیلسی ویکسی نیشن سینٹر سے لگادی گئی، جب کہ کلثوم نواز تو مرحومہ ہیں،تحقیقات پر پتہ چلا کہ یہ ویکسی نیشن سبھڑو مائی زوجہ مجید کے نام سے جاری شناختی کارڈ پر کرائی گئی رجسٹرڈ ہے۔۔لیکن اس سارے عمل میں دانیال عمر کے عمر سے ڈبل ون ڈبل سکس  پر میسیج کیا جاگیا جو لاہور کا رہائشی ہے، (دانیال عمر سمانیوز کا رپورٹر ہے)۔۔ مدعی کے مطابق فوت شدہ خاتون کلثوم نوازشریف کی رجسٹریشن کروا کے نہ صرف محکمہ کو دھوکادیاگیا بلکہ اپنے مذموم ارادوں کو کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان کے پورے سسٹم کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور فراڈ سے فوت شدہ خاتون کا اندراج کروایا ہے۔۔دریں اثنا لاہور کے ہیلتھ رپورٹرز کی تنظیم کا کہناہے کہ وہ جلد اس حوالے سے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں