aleem khan ki dukaan mein musheer khaas ke pakwan

سما میں برطرفیاں ، اینکرز بھی فارغ۔۔

سما میں نئے مالک پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کی واضح ہدایت کے باوجود کہ کسی کو چینل سے نکالا نہیں جائے گا، پرانی انتظامیہ مسلسل کارکنوں کی چھانٹی میں مصروف ہے، کئی پروگرام بند کردیئے گئے اور اینکرز سمیت پوری پوری ٹیم کو فارغ کردیاگیا۔۔ پپو کے مطابق لاہور سے چلنے والے پروگرام سوال کی ٹیم کے چار ارکان لاہوراور ایک کو کراچی سے فارغ کردیاگیا،صرف اینکر کو روک لیا گیا۔۔ حیرت انگیز طور پر ان کی جگہ نئی ٹیم کی بھرتی بھی لاہور ہی میں کرلی گئی۔۔تیرہ سال سے چلنے والا پروگرام ’’کرائم سین‘‘ کی پوری ٹیم کو فارغ کردیاگیا۔۔ جس میں خاتون اینکر بھی شامل ہے۔ پانچ ارکان کی ٹیم میں لاہور اور اسلام آباد سے ایک ایک رپورٹر جب کہ کراچی سے بھی ٹیم کا ایک رپورٹر فارغ کیاگیا۔۔یہ ٹیم دوہزار آٹھ سے یہ پروگرام چلا رہی تھی اور سترہ دسمبر کو ان کا لاسٹ شو آن ائر گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس کی جگہ اسپورٹس کا کوئی پروگرام شروع کیا جائے گا۔۔ کراچی کا ایک رپورٹر جو دوہزار دس سے مسلسل کراچی بیورو میں اپنی کارکردگی دکھارہا تھا اسے بھی فائر کردیاگیا۔۔حیرت انگیز طور پر اس کی جگہ ایک نئے رپورٹر کو بھرتی کرلیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ فائرکئے جانے والے رپورٹرز کو ایڈجسٹ کیاجاسکتا تھا لیکن اوپر کے معاملات ہی الگ تھلگ چل رہے ہیں اور ذاتی پسندو ناپسند کا معاملہ زوروں پر ہے۔۔کراچی بیورو میں اب اکثریت فریش رپورٹرز کی ہے،ان میں ایک ہی سینئر رپورٹر ہے جو کرائم ڈیسک کا ہیڈ ہے۔۔ پپو کے مطابق چینل انتظامیہ کراچی میں کافی عرصے سے رپورٹرز کی تلاش کررہی ہے لیکن کوئی بھی سینئراور پروفیشنل رپورٹر سما جوائن کرنے پر تیار نہیں ہے یا پھر جو آنا چاہتا ہے وہ ذاتی پسند ناپسند کا شکار ہوجاتا ہے۔۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں