aleem khan ki dukaan mein musheer khaas ke pakwan

سما کے مالکان و افسران کے وارنٹ جاری۔۔

کراچی کی عدالت نے  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل  شیخ اور سما ٹی وی کے مالکان و افسران کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جناب شاہد علی میمن کی عدالت میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور سما ٹی وی کے خلاف صوبائی وزیر سعید غنی کی درخواست کی سماعت کی گئی۔۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ اور سما ٹی وی کے مالکان و افسران کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔۔عدالت نے تمام افراد کےکو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔۔عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل ایس ایچ او آرٹلری میدان کے ذریعے کرانے کا حکم دے دیا۔۔عدالت نے حکم دیا کہ ایس ایچ او آرٹلری میدان قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل خود کریں یا اپنے کسی اور آفیسر سے کرائیں،واضح رہے کہ انیس مئی دوہزار اکیس کو شام چھ بجے چلنے والی ایک خبر کو سندھ کے وزیرسعیدغنی نے  جھوٹی قراردیتے ہوئے عدالت میں درخواست دی کہ خبر میں ان کے خلاف نا مناسب الفاظ استعمال کئے گئے مجھے لینڈ گریبر کہا گیا،درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میں نے شہر بھر میں قبضے کئے ہوئے ہیں،سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس خبر سے عوام میں میری ساکھ تو نقصان پہنچایاگیا۔۔درخواست میں سماء ٹی وی کے چئیرمین ظفر صدیقی،سی ای او سماء ٹی وی نوید صدیقی،ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک،رپورٹر سنجے سادھونی اور حلیم عادل شیخ کو فریق بنایا گیا ہے۔۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں