سما اور ہم نیوزکے خلاف ایک اور کیس۔۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجودسما اور ہم نیوزکے رپورٹرزکے خلاف جامعہ کراچی کے استاد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسامہ شفیق نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔ڈاکٹر اسامہ شفیق نے نجی چینلز کےچیف ایگزیکٹو آفیسر اور رپورٹرز عاطف حسین اورعامر مجید کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہےکہ سندھ ہائی کورٹ نےتمام ٹی وی چینلز کودرخواست گزار کے خلاف کوئی بھی خبر چلانے سے روک رکھا ہےلیکن حکم امتناعی کے باوجود رپورٹرزنے سازش کے ذریعے ایک بلاگ تحریر کیارپورٹر کی حیثیت سے نجی ٹی وی کےلئے کام کرنے والےعاطف حسین نامی شخص نے نہ صرف درخواست گزار، جامعہ کراچی بلکہ عدالت کے بارے میں تضحیک آمیز الفاظ ادا کیے 24 مئی کو 7 بج کر37 منٹ پر نجی ٹی وی کے رپورٹر نے بھی جامعہ کراچی میں تعیناتیوں سے متعلق خبر چلائی جن تعیناتیوں کا ذکر کیا گیا اس سے ڈاکٹر اسامہ شفیق کا دور دور تک تعلق نہیں یہ سب ایک جھوٹا اور بے بنیادپروپیگنڈہ مہم کے ذریعے کیا گیالہذا عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ نجی ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو، رپورٹر نجی ٹی وی اور اس کے رپورٹر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائےتوہین عدالت درخواست میں فیس بک بلاگ اور سی ڈیز منسلک کی گئی ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں