Syed noor Saima noor

اداکارہ صائمہ پنجابی نہیں،پختون ہیں، سیدنور۔۔۔

فلم ساز سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور ان کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ ان کی جیت ہوتی تھی۔سید نور نے حال ہی میں پی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی، انہوں نے اداکارہ صائمہ سے محبت ہوجانے اور شادی کا قصہ بھی بتایا اور یہ انکشاف بھی کیا کہ صائمہ پنجابی نہیں بلکہ پشتون خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کا تعلق سوات سے ہے۔سید نور نے بتایا کہ انہیں پہلی بار صائمہ سے فلم ’گھونگھٹ‘ کے سیٹ پر محبت ہوئی، اس سے پہلے انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا لیکن محبت والے جذبات نہیں تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ صائمہ نے ہی انہیں شادی کی پیش کش کی، البتہ محبت پہلے انہوں نے شروع کی تھی۔سید نور کے مطابق فلم کی شوٹنگ کےلیے جاتے ہوئے ایک ہی گاڑی میں سفر کے دوران جب انہوں نے صائمہ کے ہاتھ پر ہاتھ رکھا، تب اداکارہ نے انہیں کہا کہ اب یہ ہاتھ کبھی چھوٹنا نہیں چاہیے اور پھر دونوں نے شادی کرلی۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے سید نور نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے 1970 میں فلم سازی کا آغاز کیا اور انہوں نے درجنوں نئے اداکاروں کو فلموں میں متعارف کرایا۔سید نور نے جاوید شیخ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہیں پیدائشی اداکار قرار دیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ اداکاری میں ڈوبے رہتے ہیں۔سید نور کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ لڑکیاں پھنسانے میں ماہر تھے اور اس مقابلے میں ہمیشہ بازی لے جاتے تھے لیکن جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔ان کے مطابق انہوں نے کبھی کسی لڑکی سے شادی نہیں کی، صرف دوستیاں کیں جب کہ جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔فلم ساز کا کہنا تھا کہ وہ انگریزوں کی طرح اس وقت صرف لڑکیوں سے دوستیاں کرتے تھے لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیوں کہ انہیں کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں