صحافت کا قتل۔۔۔

تحریر: ربیعہ خان

جو لوگ مجھ سے ان دنوں میرے صحافت چھوڑنے کے فیصلے سے اختلاف کر رہے ہیں وہ یہ دیکھ لیں.۔۔صحافت کو خیرباد کہنے کی اک وجہ صحافت کا اختتام ہے.. معذرت لیکن اگر یہ سوالات ہم نے کچھ سال پہلے کیے ہوتے، میڈیا ہاؤسز کے باہر احتجاجی دھرنے اس وقت دیئے ہوتے جب قلم روکے جا رہے تھے، جب سچ بولنے لکھنے اور کہنے سے روکا جا رہا تھا، جب حقیقت پر مبنی رپورٹ پیکجز نشر ہونا بند ہونے لگے تھے، اگر ہم اس وقت قدم اٹھاتے تو شاید آج حالات یہ نہ ہوتے.. ہم نے اس قلم کے رکنے پر آواز نہیں اٹھائی جو قلم ہمارے رزق کا ذریعہ تھا لیکن آج جب تنخواہ ملنی بند ہوئی اور صحافیوں کی اپنی قدر ختم ہونے لگی تو سب کی آوازیں نکل رہی ہیں، آج وہ لوگ بھی آزادی صحافت کے نعرے بلند کر رہے ہیں جو ناصرف خاموش رہنے اور خبر دبانے کے بھی پیسے لیا کرتے تھے بلکہ نشر کرنے کے بھی. یہ زیادہ تر وہ لوگ تھے جو بنیادی طور پر صحافی نہیں تھے، یہ ویسے ہی کاروباری لوگ تھے جیسے لوگوں کو اس سال پریس کلب کی ممبر شپ دی گئی، جو صرف کمانا اور روپیہ بنانا جانتے تھے، اور جن کے باعث آج وہ اصل صحافی بھوکے مر رہے ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ تمام وقت بلکہ پوری زندگی سچ کہنے اور دیکھانے کی کوشش میں لگا، نقصان صرف ان لوگوں کا ہوا ہے جنہوں نے کبھی صحافت کو شعبہ نہیں بلکہ اپنا جنون اور دلی تسکین سمجھا، برباد صرف وہ لوگ ہوئے جنہوں نے سچ اور ایمانداری کی خاطر اپنے اور اپنے بچوں کی زائد خواہشات کو دفن کر کے اس پر مخلصی کی چادر چڑھا دی. اور آج وہ لوگ اس شعبے کے حکمراں اور سربراہ بنے بیٹھے ہیں جو کاروبار کے تمام تر گر تو جانتے ہیں لیکن سچائی ایمانداری مخلصی اور سچ دکھانے اور لکھنے کے جنون سے ناصرف ناواقف ہیں بلکہ جاننا بھی نہیں چاہتے۔۔

نوٹ: میری اس تحریر کا تعلق میرے کسی ادارے سے نہیں ہے(ربیعہ خان)۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں