saeed chaudhry

بول کا بیروزگار، مالی پریشانیوں سے برین ہیمبرج کا شکار

بول کا بیروزگار، مالی پریشانیوں سے برین ہیمبرج کا شکار

بول کا ایک اور بیروزگار موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے۔۔saeed chaudhry ہنستا مسکراتا، قہقہے بکھیرتا چہرہ سوالیہ نشان بنا ہوا ہے،

لاہور کے سروسز اسپتال کے بیڈ پر برین ہیمبرج کا شکار بہت پیارا دوست سعید چودھری منتظر ہے کہ شاید بول انتظامیہ اس پر ہی کوئی توجہ دے دے۔۔ سعید چودھری منتظر ہے کہ شاید بول انتظامیہ اسے اپنانے کا اعلان کردے۔۔ سعید چودھری منتظر ہے کہ بول والے شاید اسے واجبات ہی دے دیں۔۔ سعید چودھری منتظر ہے کہ شاید بول انتظامیہ اس کے علاج کیلئے آگے بڑھے۔۔ سعید چودھری منتظر ہے کہ بول والے اسے اس کا حق ہی دے دے۔۔ سعید چودھری بول لاہور کی نمبرون ٹیم کا حصہ بنا، پھر جب بول پر بحران آیا ہے تو بول بحالی کی تحریک میں صف اول میں کھڑا رہا، ڈٹا رہا، بکا نہیں، لیکن شاید وہ مولا علی کے اس فرمان سے ناآشنا ہے، جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو۔۔ سعید چودھری منتظر ہے ، منتظر تھا اور شاید منتظر رہے گا۔۔یہ المیہ ہے میڈیا ورکرز کا ۔۔آج جو بول انتظامیہ کی کاسہ لیسی میں لگے ہیں کل وہ بھی سعید چودھری ہونگے، کیوں کہ یہ دنیا مکافات عمل ہے، جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے۔۔Saeed Chaudhry BOL Worker Hospitalپھر شاید ان کیلئے آواز اٹھانے والا کوئی نہ ہو۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں