reaction of 1st wife on 2nd marriage

دوسری شادی، پہلی اہلیہ کا ردعمل۔۔

تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے دوسری شادی کر لی  جس کی  تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے کوئی باقاعدہ ردعمل تو نہیں دیا لیکن کچھ اقوال کی تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کی ہیں۔۔ یعنی  کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا ، انہوں نے جو اقوال ٹویٹر پر شیئر کیے  اس سے وہ کافی رنجیدہ معلوم ہوتی ہیں ۔ ایک جگہ وہ لکھتی ہیں۔۔دنیا میں کردار سے زیادہ بڑی کوئی چیز نہیں ہے ۔اس ٹویٹ میں سیدہ بشریٰ کا کہناتھا کہ ” کبھی کبھار لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا نقاب اتر جاتا ہے ۔یہاں پر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے قول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرادیئے ان سے زیادہ مضبوط کون ہے ۔“ اس تصویر میں قول درج ہے کہ ” مجھے یہ احساس بہت سکون دیتاہے کہ قیامت کے دن ہر ایک چیز کا حساب ہونا ہے ، مجھے اب لوگوں کے دیئے گئے دکھوں پر دکھ نہیں ہوتا ، بلکہ ان پر ترس آ تا ہے ۔اس پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر کا کہناتھا کہ ” وفاداری کا رنگ سلیٹی نہیں ہوتا بلکہ یہ کالا ہوتا ہے یا پھر سفید ، یاتو آپ مکمل طور پر وفادار ہوتے ہیں یا پھر نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کو مناسب لگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں