quetta press club election journalist panel ka clean sweep

کوئٹہ پریس کلب الیکشن،  جرنلسٹ پینل کا کلین سوئپ۔۔

ٹینشن زدہ ماحول اور سہمے ہوئے ووٹرز ، سپورٹرز کی بدولت کوئٹہ پریس کلب کے الیکشن میں آج جرنلسٹ پینل  نے کلین سوئپ کرلی اور، کچھ  عرصہ پہلے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس میں بدترین شکست کا بدلہ چکادیا۔۔ پپو نے آج دوپہر کو ہی کوئٹہ پریس کلب میں ہنگامہ آرائی، مارپٹائی اور پروگریسیو پینل کے سیکرٹری جنرل کو تھپڑ مارے جانے کی خبر بریک کرچکا تھا۔۔ الیکشن کے نتائج کے مطابق  صدر کے عہدے کے لئے جرنلسٹ پینل کے عبدالخالق رند نوے ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے حریف  شاہ حسین نے 31 ووٹ لئے۔۔سینئر نائب صدر کے لئے افضل مغل نے 78 اور ان کے مدمقابل  خالد گجر 42،نائب صدر پر اعظم الفت  78 ووٹ لے کر فاتح جب کہ ان کے حریف یاسر حسین 40 ووٹ لے سکے۔۔جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے  بنارس خان نے 79 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ حریف خیرمحمد بلوچ 38 ووٹ لے سکے۔۔جوائنٹ سیکرٹری کے لئے  بلال اعوان نے چھیاسی ووٹ لئے جب کہ مدمقابل امیدوار ظاہر خان ناصر 31 ووٹ لے سکے۔۔فنانس سیکرٹری پر نورالعارفین 80 اور شہیرلودھی  41 ووٹ لے سکے۔۔اسی طرح مجلس عاملہ میں بھی تمام کے تمام امیدوار جرنلسٹ پینل کے ہی کامیاب ہوئے۔۔ حیرت انگیز طور پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن میں کلین سوئپ کرنے والا پروگریسو پینل کا ایک امیدوار کسی بھی پوسٹ پر کامیاب نہ ہوسکا،

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں