لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے معزز ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے "فزیو تھراپی کیمپ " کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں ملک کے نامور فزیو تھراپسٹ اور کائرو پریکٹر ڈاکٹر احسان کریم اور ان کی ٹیم نے مریضوں کا پٹھوں، ہڈی اور جوڑ کا معائنہ کیا ان کی باڈی الائنمنٹ اور بغیر ادویات کے جدید علاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور ممبر گورننگ باڈی ظہیر شیخ سمیت ممبران اور ان کی فیملی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ڈاکٹر احسان کریم اور ان کی ٹیم کا شکر یہ ادا کیا اور انھیں کلب کی جانب سے پھول اور یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ فزیو تھراپی میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، کونسل ممبران وسیم نیاز، پرویز الطاف، صداقت مغل اور سہیل نیاز کی کاوش کو سراہا۔
11
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل