Police Officer Threat Journalist

پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کی جانب سے خبریں اخبار کے کرائم رپورٹربختیار خٹک کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے بعد صحافتی حلقوں میں غصہ کی لہر دوڑ گئی۔۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی نے واٹس اپ پرکسی صحافی جانب سے خبرشیئرکرنے پر مذکورہ واٹس اپ گروپ کے ایڈمن  اور روزنامہ خبریں اخبارکراچی کے کرائم رپورٹربختیارخٹک کوسرکاری  فون سے کال کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،جس پر صحافتی تنظیموں میں ایس ایس پی ایسٹ نعمان صدیقی کی صحافی کودی جانیوالی دھمکیوں کے خلاف شدیدغم وغصہ پھیل گیاکراچی کے تمام کرائم رپورٹرزنے مذکورہ ایس ایس پی کے خلاف آئی جی سندھ سے فوری طورپرکاروائی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے عدم کارروائی پر پولیس کی کوریج کے بائیکاٹ کااعلان کردیا، صحافی تنظیموں نے کرائم رپورٹربختیارخٹک کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ایس ایس پی نعمان صدیقی کے خلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں