پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کے ملازمین تنخواہوں کے منتظر۔۔۔ 8

پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کے ملازمین تنخواہوں کے منتظر۔۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکری قمرالزمان بھٹی اورایگزیکٹو کونسل نے ڈان نیوز اور 92 نیوز میں صحافیوں اور میڈ یاورکرزکی برخاستگی کے سلسلہ کے دوبارہ آغاز پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وفاقی وصوبائی محکمہ اطلاعات سے اس معاملہ کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو کونسل نے سرکاری میڈ یا ادارے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان لا ہور اسٹیشن میں تنخواہ کی ادائیگی میں دو سے تین ماہ تاخیر کی بھی مذمت کی ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل " ایک نیوز میں دو ماہ سے زائد عرصہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید غم دفعہ کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یو جے کے صدر نعیم حنیف سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیرعلی خالطی ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، خزانچی جوادحسن گل اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ یہ امر افسوس ناک اور تشویش ناک بلکہ سخت قابل مذمت ہے کہ 92 نیوز انتظامی نے کچھ روز قبل اچانک جس طرح ڈیوٹی پردفترحاضری دینے سے قبل ہی برخاست کیے گئے ملازمین کو فون کر کے نوکری سے نکالے جانے اور دفتر نہ آنے کی اطلاع دی وہ باعث شرم بھی ہے۔ ان ملازمین کونہ واجبات دیئے گئے اور نہ اس کی ادائیگی کا کوئی شیڈول دیا گیا۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف اور جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی نے اس معاملہ کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا عزم بھی کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 92 نیوز اور ڈان نیوز سے نکالے گئے تمام ملازمین کو تمام واجبات اور گر یجو یٹی دی جائے۔ پی یو جے کی ایگزیکٹو کونسل نے تنخواہیں نہ دینے والے اور نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی کی تحریک چلانے کا بھی عزم کیا جس کا اعلان جلد پی ایف یو جے کی قیادت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں