ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پی ایف یوجے کا آج یوم احتجاج، کے یوجے مظاہرہ کریگی

مقبوضہ کشمیر میں آزادی صحافت اور انسانی حقوق پر حملوں کیخلاف جمعرات 22 اگست کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (افضل بٹ گروپ)کی اپیل پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم احتجاج منایا جائیگا، بھارتی جبرو استبداد کیخلاف تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے ، مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں اور دو ہفتوں سے یر غمال بنائے گئے ڈیڑھ کروڑ نہتے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائیگا، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ایوب جان سر ہندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں صحافیوں کو شہید کرنے، صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے ، صحافت کی آزادی سلب کرنے، اخبارات کی بندش اور آزادی اظہار رائے پر لگائی جانے والی پابندیوں کے علاؤہ نہتے کشمیری شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے خلاف اور کشمیری عوام سے آج  اظہار یک جہتی کے لیے یوم احتجاج منایاجائے گا۔۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام بروز جمعرات 22 اگست 2019 کو 03 بجے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں سیاسی جماعتوں کے علاؤہ انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی اور مزدور یونینز کے نمائندے، پریس کلب ، تمام یو جیز اور ایپنک کے عہدیداران اور سینئیر صحافی خطاب کریں گے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں