senior reporter ko dakuon ne loot lia

سینئر سیاسی رپورٹر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ہیں، گھر وں کے دروازے، گلیاں، چائے کے ہوٹل، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکیں غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں۔۔ کراچی کے شہری پریشان ہیں کہ حکومت ان ڈاکوؤں کی سرکوبی کیوں نہیں کرتی۔۔ ڈاکوؤں نے کراچی میں ٹوئنٹی فور نیوز کے سینئر سیاسی رپورٹر خورشید رحمانی کو لوٹ لیا۔۔ رپورٹر کے مطابق دومسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان سے  سے دو موبائل فون،بیگ،کیش چھین لیا۔خورشید رحمانی کے مطابق  ڈکیتی کا واقع برنس روڈ پر پیش آیا۔ڈکیتی میں چھینے گئے دوموبائل فون،بیگ اور کیش کی ایف آئی آر تھانہ آرام باغ میں درج کروا دی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں