peshawar university ka shoba sahafat arshad shareef ke naaam se mansoob

پشاور یونیورسٹی کا شعبہ صحافت ارشدشریف کے نام سے منسوب۔۔

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے۔مینا خان آفریدی نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد کرکے جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرینگے۔مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں