pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

پیمرا نے اٹھائیس اشتہارات پر پابندی لگادی۔۔

قومی اسمبلی میں ٹی وی چینلز پر بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی اور بے حیائی کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس ارکان اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی،مولانا عبدالشکور ، محمد انور ،مولانا صلح الدین ایوبی ، شاہدہ اختر علی کی جانب سے پیش کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیاگیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے ڈرامہ اور برہنہ اشتہارات کوروکا جائے اور موثر کارروائی کی جائے۔ توجہ دلائو نوٹس کے محرک مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ملک میں کورونا کا عذاب ہے اس کی وجہ دین سے دوری اور فحاشی کا پھیلائو ہے ،حکومت اس کو فوراً بند کرے ، چینل جو ڈرامے پیش کر رہے ہیں ان سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے لہذا وزارت اطلاعات ایسے ڈراموں اور اشتہارات کو بند کرائے جو ہمارے بچوں کو بے راہ روی کا شکار ہو سکتے ہیں ،مولانا عبدالشکور نے کہا کہ جو ڈرامے چل رہے ہیں وہ ہمارے بچوں کا اخلاق بگاڑ رہے ہیں،مولانا صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر ڈراموں اور اشتہارات میں نیم برہنہ عورتوں کو دیکھانا بند کیا جائے، محمد انور نے کہا کہ حکومت فحاشی وعریانی کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے ، مولانا محمود شاہ نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر دکھائے جانے والے ڈرامے ہمارے معاشرے کا قطعاً کلچر نہیں ،توجہ دلائو نوٹس کو سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پیمرا نے مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کی ہے ،28 اشتہارات کی لسٹ ہے جن پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں