7

فاضل جمیلی کو نوٹس ناقابل قبول ہے، حیدرآباد پریس کلب۔۔۔

حیدرآباد پریس کلب نے کراچی پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی فاضل جمیلی کو جنگ گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے قانونی نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید احمد خانزادہ، سیکرٹری اشوک شرما اور مجلس عاملہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو قانونی نوٹس جاری کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف قوانین کی آڑ میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کو نشانہ بنا کر آزادیِ اظہار پر قدغنیں لگائی جا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے خلاف جاری کیا گیا قانونی نوٹس ناقابلِ قبول ہے اور اس اقدام نے صحافی برادری میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔ جنگ گروپ فاضل جمیلی کو جاری کیا گیا قانونی نوٹس فوری طور پر واپس لے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ صحافی برادری اس مشکل وقت میں فاضل جمیلی کے ساتھ کھڑی ہے اور آزادیِ اظہارِ رائے پر کسی بھی قسم کی پابندی یا دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ صحافیوں کے خلاف قانونی دباؤ اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے آزادیِ صحافت کو محدود کرنے کی کوششوں کی بھرپور مخالفت کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں