پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز(پی ایف یوجے ورکرز) کے زیرِ اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 2026 کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ دیا گیا۔تقریب میں پی ایف یو جے کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سینئر صحافی و پریس کلب ممبر عائشہ ناز، نازیہ آصف، حنیف خٹک، سینئر صحافی محمد فیضان سمیت صحافتی برادری کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو جرنلسٹس کو صحافتی برادری کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے تقریباً 3,500 صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ایک اہم ذمہ داری ہے۔ٹیلی ویژن کیمرہ مین جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان رجسٹرڈ اور ویڈیو جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نومنتخب صدر محمد کاشف عباسی نے پی ایف یو جے ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ۔۔ویڈیو جرنلزم کی کمیونٹی اتحاد، ٹیم ورک اور باہمی تعاون کے ذریعے ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ ویڈیو جرنلسٹس ہمیشہ صحافت کی فرنٹ لائن پر اپنے فرائض انجام دیتے آئے ہیں اور صحافیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری رضوان راؤ اور دیگر نو منتخب عہدیداران نے بھی صحافیوں کے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔یہ استقبالیہ ویڈیو جرنلسٹس کی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف اور صحافتی برادری کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے۔
12
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل