نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور ساوتھ ایئر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ معاہدے پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے صدر عبدالرزاق سیال جبکہ ساوتھ ایئر کی جانب سے ڈپٹی سی ای او محسن جمیل نے دستخط کیے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو پاکستان کے اندر سفر کے دوران ساوتھ ایئر کی جانب سے 15 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی جبکہ 8 افراد سے زائد کے گروپ کی صورت میں سفر کرنے والے این پی سی ممبران اور انکے اہل خانہ کو 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راو، ممبر نیشنل پریس کلب یاسر ملک سمیت ساوتھ ایئر کے دیگر عہدیداران اور نیشنل پریس کلب کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ مفاہمتی یادداشت کا مقصد نیشنل پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہلِ خانہ کو سفری سہولیات میں ریلیف فراہم کرنا اور صحافی برادری کے لیے مزید سہولتیں پیدا کرنا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے این پی سی ممبران ساو¿تھ ایئر کی اندرونِ ملک سفری خدمات سے خصوصی رعایتی نرخوں پر استفادہ کر سکیں گے۔
17
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل