نیوزون پر جرمانہ کیوں کیا؟ چیئرمین پیمرا سے جواب  طلبی۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے متنازعہ ویڈیو سکینڈل میں نجی ٹی وی چینل (نیوز ون) کو جرمانہ کرنے پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کی طرف سے پیمرا کے شوکاز نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران وکیل احتشام اسلم نے کہا کہ سرکاری اعلیٰ افسر کے خلاف خبر حقیقت پر مبنی تھی ، خبر نشر کرنے سے پہلے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا ، اپیل پر فیصلہ ہونے تک پیمرا کا حکم معطل کیا جائے۔ 23 مئی کوسرکاری اعلیٰ افسر اور خاتون کی مبینہ آڈیو اور ویڈیو کو نشر کیا گیا تھا ، 12 جون 2019 کو پیمرا نے 10 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں