nawaz sharif is allowed to watch only two channels in jail

نوازشریف کوجیل میں صرف 2 چینلز دیکھنے کی اجازت۔۔۔

  احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ٹی وی سیٹ فراہم کردیا گیا لیکن اس پر صرف 2 چینل ہی دکھائے جارہے ہیں ، یہ دو چینل بھی ایسے ہیں کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ  نوازشریف نے ملاقات کرنیوالے چند قریبی لوگوں سے شکوہ کیا کہ ایک عدد ٹی وی فراہم کیا گیاہے جو کہنے کو تو کلر ٹی وی ہے لیکن اس کے رنگوں کا پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی وہاں پر کوئی چینل آتا ہے، جب جیل کے حکام سے کہا کہ ٹی وی پر کچھ نظر نہیں آرہا تو ٹی وی کی ٹیوننگ کی گئی جس کے بعد صرف دو چینل ہی آئے جن میں سے ایک پی ٹی وی ہوم اور دوسرا پی ٹی وی سپورٹس تھا۔ نوازشریف نے جب جیل کے اہلکار سے پوچھا کہ کوئی اور چینل بھی ہے جس پر اہلکار کا کہنا تھا کہ ‘سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے۔اہلکار کے بقول سابق وزیر اعظم کو ایک عدد اخبار بھی روزانہ فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ اختیار جیل انتظامیہ کے پاس ہے کہ وہ کونسا اخبار نواز شریف کو پڑھنے کے لیے دیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں