whatsapp par nuqsanda links se mehfooz rehne ka feature mutarif

ناپسندیدہ واٹس ایپ اسٹیٹس رپورٹ ہوسکیں گے۔۔

واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کے لئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت ناپسندیدہ واٹس ایپ سٹیٹس کو رپورٹ کیا جا سکے گا۔واٹس ایپ صارفین کو اب سٹیٹس لگانے میں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ اگر کوئی سٹیٹس دیکھنے والوں کو ناگوار گزرے گا تو آپ کی شکایت واٹس ایپ کمپنی کو ہوسکتی ہے۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اگر کسی صارف نے قابلِ اعتراض مواد سٹیٹس پر لگایا تو اسے رپورٹ کیا جاسکے گا، رپورٹ ہونے والا مواد اگر واٹس ایپ قوانین کے خلاف ہوگا تو کمپنی اس پر ایکشن لے گی اور کارروائی کرے گی۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اب تک واٹس ایپ میں اس نئے فیچر کے اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امید ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ صارفین کو صرف کانٹیکٹس اور پیغامات کو رپورٹ کرنے کا فیچر میسر تھا، تاہم نئے فیچر کے اضافے کے ساتھ ہی سٹیٹس کو رپورٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں