morning show crew is mentally tortured

مارننگ شو کا ماتحت عملہ ذہنی اذیت کا شکار۔۔

صبح سویرے ہونے والے مارننگ شو میں جب روزانہ ڈلیل کیا جائے، ذہنی ٹارچر کیا جائے تو پھر ماتحت عملہ کیا کرے۔۔ پپو نے جی این این انتظامیہ سے سوال پوچھ لیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ جی این این کے مارننگ شو کے ایک سینئر پرڈیوسر سے ماتحت عملہ بیزاری کی حد تک تنگ ہیں۔۔ موصوف اپنے ماتحتوں سے غلاموں والا سلوک کرتے ہیں۔۔ یہی نہیں خواتین کو بھی ذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ یہ وہی صاحب ہیں جن کے خلاف ایچ آر میں باقاعدہ خواتین کو ہراساں کرنے کی تحریری شکایات بھی ہیں۔۔ لیکن شاید کسی تگڑی پرچی پر ہیں اس لئے کراچی میں ہونے والی فائرنگ کے باوجود کے انہیں مارننگ شو میں فٹ کرادیا گیا۔۔ پپو نے جی این این انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ پرڈیوسر کی حرکتوں کا نوٹس لیا جائے۔۔ مارننگ شو کی ٹیم سے خفیہ طور پر انکوائری کی جائے تو بہت کچھ سامنے آجائے گا۔۔  پپو کا کہنا ہے کہ اگر موصوف کی حرکتوں کا نوٹس نہ لیا گیا تو پھر اس کے کرتوت بے نقاب کئے جائیں گے ۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں