more than 750 workers fired from media houses

750 سے زائد ملازمین فارغ

میڈیا ہائوسز میں سنسر شپ اور ملازمین کو فارغ کرنے کا معاملہ  مسلم لیگ نون نے پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ رکن قومی اسمبلی کھیل داس  کوہستانی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آج تک میڈیا ہاؤسز سے ساڑھے سات سو سے زائد ورکرز کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا، مختلف میڈیاہاؤسز کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔۔موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میڈیا ہاؤسز کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، حکومت نے  اس تمام صورتحال کیلئے  کیا اقدامات اٹھائے ہیں ایوان کو آگاہ کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں