peca mein sahafion ki giraftariaan kis tor qabil e qabool nahi 13

میرشکیل نوٹس واپس لے، پی ایف یوجے۔۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کو جنگ گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے لیگل نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایف یو جے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل شکیل احمد، سیکرٹری فنانس شہر بانو اور ارکان ایگزیکٹو کونسل نےکہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف قوانین کی آڑ میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کو نشانہ بناکر آزادی اظہار پر قدغن لگائی جارہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے پریس کلب کے صدر کے خلاف جاری کیا گیا نوٹس ناقابل قبول ہے اور اس نوٹس نے صحافیوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے مطالبہ کیاہے کہ جنگ گروپ فاضل جمیلی کو جاری کیا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانےوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے کہا ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں فاضل جمیلی کے ساتھ ہیں اور یہ کہ صحافی برادری کبھی آزادی اظہار پر پابندیاں قبول نہیں کرے گی۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس گرین پینل نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کو جنگ گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے لیگل نوٹس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گرین پینل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پہلے ہی مختلف قوانین کی آڑ میں صحافیوں اور صحافتی اداروں کو نشانہ بناکر آزادی اظہار پر قدغنیں لگائی جارہی ہیں ایسے میں ملک کے سب سے بڑے پریس کلب کے صدر کے خلاف نوٹس نے صحافیوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ کے یوجے گرین پینل نے مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنا نوٹس فوری طور پر واپس لیں ۔اور صحافی برادری کی بے چینی کو ختم کریں ۔ صحافی برادری کبھی آزادی اظہار پر پابندیاں قبول نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں