whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

میسیج ڈیلیٹ نہ کریں، اپ ڈیٹ کرلیں۔۔

واٹس ایپ نے اپنا ایک اہم ترین فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد آپ کو کوئی بھی میسج ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔میسج ایڈیٹنگ کے فیچر کو متعارف کرانے کا عندیہ واٹس ایپ کی جانب سے 21 مئی کی شب دیا گیا تھا اور 22 مئی کو اسے تمام افراد کے لیے پیش کر دیا گیا۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہم صارفین کو ان کی چیٹ کے حوالے سے مزید کنٹرول فراہم کر رہے ہیں اور اب وہ میسج میں اسپیلنگ کی غلطی کو درست کر سکیں گے یا اس میں مزید الفاظ کا اضافہ کر سکیں گے۔کسی میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس 15 منٹ کا وقت ہوگا۔ابھی کسی غلط میسج بھیجنے پر صارفین کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا یا الگ سے غلطی کو درست کرکے نیا میسج بھیجنا پڑتا تھا۔میسج ایڈٹ کرنے کا آپشن دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام اور سگنل میں کافی عرصے سے موجود ہے جبکہ 2022 میں ایپل نے بھی آئی میسج کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا تھا۔یہاں تک کہ ٹوئٹر نے بھی گزشتہ سال ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے ایڈٹ بٹن کی سہولت فراہم کر دی تھی۔ٹیلیگرام میں تو میسج کو ایڈٹ کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، جس کے مقابلے میں واٹس ایپ کے 15 منٹ کافی کم نظر آتے ہیں، مگر کچھ نہ ہونے سے بہرحال یہ آپشن بہتر ہے۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں وہ اسے استعمال کر سکیں گے۔اگر آپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں، تو اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو میسج بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر میسج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔یہ واضح رہے کہ صرف ٹیکسٹ میسجز کو ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا، فوٹوز، آڈیو یا ویڈیو پر مبنی مسیج کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکتا۔اگر ایپ اپ ڈیٹ کرنے کے باوجود ابھی ایڈٹ کا آپشن نظر نہیں آرہا تو کچھ انتظار کرلیں، آئندہ چند دن میں یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں