whatsapp par message jarha hai tasveer nahi samjhlen monitoring jaari hai

میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیاگیا۔۔

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی کرتے ہوئے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فار ایوری ون کے فیچر  میں بڑی تبدیلی کی ہے، اب چیٹ میں بھیجے گئے پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔اس فیچر کی اپ ڈیٹ سے قبل واٹس ایپ کے میسجز میں ڈیلیٹ فار ایوری ون کی حد 1 گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈ تھی لیکن اب نئے وقت کی حد 2 دن اور 12 گھنٹے ہوگی، یعنی دو دن بعد بھی آپ بھیجے گئے میسجز ڈیلیٹ کرسکیں گے۔علاوہ ازیں واٹس ایپ ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کی مزید بہتری کے لیے بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو مستقبل میں گروپس میں کسی بھی پیغام کو حذف کرنے کے اہل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ اپ ڈیٹ فی الحال کچھ بِیٹا صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جبکہ بتدریج اس فیچر تک تمام صارفین کی رسائی ممکن ہوگی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں