media workers keliye salary ki jaga band hone wale prize bond

میڈیا ورکرز کیلئے سیلری کی جگہ بند ہونے والے پرائز بانڈز۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک چینل میں انتظامیہ نے اپنے ملازمین کو عید سے قبل سیلری کی جگہ پرائز بانڈز دینا شروع کردیئے ہیں۔۔ بدھ کے روز سے کراچی کے نجی ٹی وی چینل جی ٹی وی میں ورکرز کو مارچ کی سیلری پرائزبانڈز کی شکل میں دی جارہی ہے۔۔پپو کے مطابق یہ پرائز بانڈز وہ ہیں جسے حکومت نے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مثال کے طور پر اگر کسی کی سیلری بیس ہزار روپے ہے تو اسے ایک پندرہ ہزار والا بانڈ دیا جارہا ہے اور باقی کیش بعد میں ملے گا کہہ کر ٹالا جارہا ہے۔۔ اسی طرح دیگر بند ہونے والے پرائز بانڈز بھی ورکرز کو دیئے جارہے ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ورکرز بے چارے حیران اور پریشان ہیں کہ وہ ان بانڈز کو کب کیش کرائیں گے اور کس طرح اسے کام میں لائیں گے، کیوں کہ رمضان المبارک کی وجہ سے بینک کے اوقات کار بہت کم ہوگئے ہیں ۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں