javed jabbar

میڈیا کو اور کتنی آزادی چاہیئے، جاوید جبار

سابق وفاقی وزیر اطلاعات جاوید جبار کا کہنا ہے کہ ۔۔یہ کہنا ہے کہ مکمل طور پر پاکستان میں خاموشی چھائی ہوئی ہے یہ درست نہیں۔۔ وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوتے پاکستانی میڈیا کےموجودہ حالات پر ان کا کہنا تھا کہ ۔۔ میڈیا خبروںکو دبادیتا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے، جلسوں کی جو بات آتی ہے کہ دانستہ طور پر انہیں دکھانے کو منع کیاگیا ہے، یہ نہیں ہونا چاہیئے۔۔ لیکن  حزب اختلاف کے مشہور رہنما، میں نام نہیں لوں گا، جب عدالت کے سامنے پیش ہوتے ہیں تو ان پر پھول پھینکے جاتے ہیں۔ جو بات کرتے ہیں وہ نشر ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔ فوج کا نام لیے بغیر وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ کچھ طاقتوں نے موجودہ حکومت کو اقتدار پر بٹھایا۔ سب جانتے ہیں کہ کس کی طرف اشارہ ہے۔ تو میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اور کتنی آزادی چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ بعض معاملات میں دباؤ ڈالا گیا ہو۔ نہیں ڈالنا چاہیے تھا

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں