pemra ki darkhuast khaarij paanch lakh rupay

میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، صحافتی تنظیمیں۔۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے وفاقی کابینہ کی ذرائع سے خبروں پر ممانعت کی پیمراایڈوائس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت حاصل آزادی پر سوچے سمجھے اقدام سے قدغن لگائی جارہی ہے، صحافتی یونینز، میڈیا ادارے سینسر شپ کیخلاف مشترکہ جدوجہد کریں، حکومت اور وزارت اطلاعات پیمر اکے سینسر شپ اقدام کا فوری نوٹس لیں۔ صدر اظہر عباس اور سیکرٹری جنرل عماد یوسف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ میڈیا اپنی آزادی پر کسی بھی پابندی کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت کرے گا، پاکستان کا آئین میڈیا کو آزادی کا حق دیتا ہے، پیمر اخود مختار ریگولیٹر کے بجائے سینسر شپ کا آلہ کار بنا ہوا ہے،پیمرا ایڈوائس کا مقصد لوگوں کو معلومات کے حق سے محروم رکھنا ہے، اس ضمن میں پیمرا نوٹس میڈیا کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، اکثر سینئر حکومتی اہلکار نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر معلومات دیتے ہیں، عوامی دلچسپی کےمعاملات کی رپورٹنگ میڈیاکی ذمے داری ہے۔ ایمنڈ نے اعلامیے میں مزید کہا کہ سرکاری حلقے کابینہ فیصلوں پر خاموش ہوں تو رپورٹنگ روکی نہیں جاسکتی، وفاقی کابینہ سےمتعلق عوامی دلچسپی کی خبروں کی آزادی ہونی چاہیے،ایمنڈ پیمرا ایڈوائس کی پر زور مخالفت کرتی ہے، وفاقی حکومت خبرکی تردیدیاوضاحت کاحق رکھتی ہے،پیمراکی ایڈوائس ناقابل قبول ہےجس کی ہرصورت مخالفت کی جائے گی۔علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا کی جانب سے میڈیا پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی خبریں ذرائع سے چلانے پر پابندی لگانے کی سخت مذمت کی ہے۔صدر کے یوجے اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل نے پیمرا کے اقدام کو آزادی اظہار پر قدغن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ میڈیا کو مختلف حربوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور یہ غیر اعلانیہ سینسر شپ ہے۔ کے یوجے پیمرا کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس طرح کے حکمنامہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس پر سخت مزاحمت کی جائے گی۔

دریں اثنا  کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پیمرا کی جانب سے میڈیا پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی خبریں ذرائع سے چلانے پر پابندی لگانے کی سخت مذمت کی ہے۔صدر کے یوجے اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل نے پیمرا کے اقدام کو آزادی اظہار پر قدغن  قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے یہ ظاہر ہوگیا ہے کہ میڈیا کو مختلف حربوں کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوششیں  کی جارہی ہیں اور یہ غیر اعلانیہ سینسر شپ ہے۔ صدر۔جنرل سیکریٹری کے یوجے نے کہا کہ پیمرا کس قانون اور ضابطے کے تحت صحافیوں پر ذرائع سے خبر دینے پر پابندی لگاسکتی ہے ملک کے22 کروڑ عوام کا حق ہے کہ وہ اس بارے میں جانیں کہ ان کی حکومت ان اور ملک کے مستقبل کے لیے کون سے فیصلے کررہی ہے جبکہ دنیا بھر میں میڈیا ذرائع سے خبریں چلاتا ہے عدالتیں بھی صحافیوں کا یہ حق ان سے نہیں لیتیں کہ وہ ذرائع سے خبر نہ چلائیں کیا پیمرا نے میڈیا کو کنٹرول کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔کے یوجے پیمرا کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس طرح کے حکمنامہ کو فوری طور پر  واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اس پر سخت مزاحمت کی جائے گی۔

سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
سندھ حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ دے، کے یوجے۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں